0
Sunday 9 Jun 2024 18:17

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں قصور کے کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر نے جام شہادت نوش کیا، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود بھی وطن پر قربان ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش