0
Sunday 9 Jun 2024 19:06

ون چائنہ پالیسی پر یقین، چین معدنیات کے شعبے میں بھی تعاون فراہم کرے گا، احسن اقبال

ون چائنہ پالیسی پر یقین، چین معدنیات کے شعبے میں بھی تعاون فراہم کرے گا، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔ چین معدنیات کے شعبے میں بھی پاکستان کو تعاون فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی رواں سال آپریشنل ہو جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے چین کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، چین نے زرعی تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی، چین کے تعاون سے سیارہ بھیجنے سے انٹرنیٹ کی سہولیات بہترہوں گی۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چین نے کلائمنٹ چینج کے حوالے سے بھی تعاون کا یقین دلایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش