0
Sunday 9 Jun 2024 19:20

کراچی، ایرانی قونصلیٹ کے تحت علمی نشست "قرآن کی نگاہ میں حج ابراہیمی و برائت از مشرکین" کا انعقاد

کراچی، ایرانی قونصلیٹ کے تحت علمی نشست "قرآن کی نگاہ میں حج ابراہیمی و برائت از مشرکین" کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ موسم حج کے قریب آتے ہی شہر کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے کے زیر اہتمام خانہ فرہنگ ایران میں "قرآن کی نگاہ میں حج ابراہیمی اور برائت از مشرکین" کے عنوان ایک علمی نشست منعقد ہوئی، جس میں مکتب تشیع و اہلسنت کی برجستہ علمی و  دینی شخصیات کے ساتھ ساتھ وکلاء، محققین، پروفیسرز اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس علمی نشست کے آغاز میں کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس سال حج ابراہیمی کو برائت از مشرکین کے عنوان سے بجا لانے کا حکم دیا ہے اور خاص طور پر تاکید کی ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اس سال اسرائیل نامی بچوں کی قاتل ریاست کے ہاتھوں رفح اور غزہ میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کہ حج کے دوران برائت از مشرکین کے عنصر کا احیاء کیا جائے۔ دیگر مقررین نے بھی موسم حج کے حوالے سے غزہ و رفح میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم کی روک تھام کیلئے شیعہ سنی اتحاد اور مشرکین سے برائت پر زور دیا۔

مختلف مکاتب و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی برجستہ شخصیات نے اس امر پر تاکید کی کہ حج صرف ایک کارِ ثواب و انفرادی عبادت نہیں ہے، بلکہ اس کی روح یہ ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کے حالات و مشکلات سے آشنا ہوں اور یقیناً اس سال اہل اسلام کو چاہیے کہ وہ غزہ کے مظلوموں کو اپنی اولی ترجیح قرار دیں۔ مقررین نے کہا کہ عازمین حج رمی جمرات کے عنوان سے صرف ان ستونوں کو پتھر مارنے پر اکتفا نہ کریں، بلکہ اس دور کے شیطانوں بالخصوص اسرائیل سے اپنی نفرت کا کھلم کھلا اظہار کریں۔ کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے کلچرل اتاشی اور خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں نے غزہ اور رفح میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، ایسی صورتحال میں مسلمانوں کو ایام حج سے کماحقہ فائدہ اٹھانا چاہیے اور قرآن کریم کے حکم کے تحت فلسطینیوں کے دفاع کیلئے اپنی کمر کس لینی چاہیے۔ علمی نشست کے آخر میں تمام شرکاء نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت پر مشتمل متفقہ طور پر قرارداد بھی منظور کی۔
خبر کا کوڈ : 1140648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش