0
Sunday 9 Jun 2024 19:33

ممکن ہے شہباز شریف 3 ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں، منظور وسان

ممکن ہے شہباز شریف 3 ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما منظور  وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف 3 ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔ اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ملکی سیاست سے متعلق اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست کے لئے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں۔ منظور وسان نے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیراعظم نہیں بن سکتے اور ہو سکتا ہے شہباز شریف 3 ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا دیکھا جائے گا مگر صوبائی اسمبلیاں موجود رہیں گی۔ پیپلزپارٹی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور دیگر سیاستدانوں کے لئے حالات اچھے نہیں دیکھ رہا، ریلیف ملتے بھی ہیں اور واپس بھی ہو جاتے ہیں، عمران خان خوش فہمی میں نہ رہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش