0
Sunday 9 Jun 2024 19:38

بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کردیا؟ خورشید شاہ

بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کردیا؟ خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی بجٹ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پر پیپلز پارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے بجٹ سے متعلق نہیں کچھ بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا، معلوم نہیں ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز اور ترقیاتی پروگرام پر کیا کررہی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات میں کس صوبےکو کیا حصہ دیا جا رہا ہے؟ یہ بھی نہیں معلوم بجٹ حکومت خود بنا رہی ہے یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیا جارہا ہے؟ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیئے تھیں، بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کردیا؟ کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی طور پر پیپلز پارٹی کو دیکھنا ہوگا کہ بجٹ پر کیا فیصلہ لینا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش