0
Sunday 9 Jun 2024 20:56

کشمیر میں کھلے عام شراب نوشی کرنے کی گھناونی حرکت برداشت نہیں جائیگی، متحدہ مجلس علماء

کشمیر میں کھلے عام شراب نوشی کرنے کی گھناونی حرکت برداشت نہیں جائیگی، متحدہ مجلس علماء
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر متحدہ مجلس علماء، جس میں جموں و کشمیر کے تمام مذہبی، ملی اور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ذمہ داران میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی قیادت میں شامل ہیں، نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جو انہیں بھی بھیجی گئی ہے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو میں ڈل جھیل میں شکارا پر باہر کے کچھ لوگوں کا ایک گروپ کھلے عام شراب پی رہا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ متحدہ مجلس علماء اس گھناﺅنی حرکت کی سخت مذمت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ قانون کے تحت کھلے عام اور پبلک مقامات پر شراب نوشی کو سختی سے منع کیا گیا ہے تاہم اس کی اجازت کیوں اور کیسے دی گئی یہ ایک تشویشناک امر ہے۔

متحدہ مجلس علماء نے کہا کہ کشمیر کے لوگ مہمان نواز ہیں اور وادی میں آنے والے سیاحوں کا مہمان کی طرح احترام کرتے ہیں تاہم مسلم اکثریتی وادی میں اس طرح کے غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو اولیاء، صوفیاء اور بزرگان دین کی سرزمین ہے، کیونکہ دین اسلام میں اس عمل کے مضر اثرات اور معاشرے میں شراب نوشی کی سختی کے ساتھ ممانعت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مجلس علماء ہوٹل مالکان، ہاؤس بوٹ مالکان اور شکارا آپریٹرز سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ایسی غلط حرکات اور کاموں پر نظر رکھیں اور معمولی منفعت کے لئے اس طرح کے غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل میں ملوث ہونے سے مکمل طور پر دور رہیں۔ مجلس نے سیاحوں سے کشمیر کے اخلاقی اور مذہبی اقدار کا احترام کرنے کی بھی استدعا کی۔
خبر کا کوڈ : 1140654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش