0
Sunday 9 Jun 2024 20:53

اب بھارتی پارلیمنٹ میں تاناشاہی ختم ہوئی، فاروق عبداللہ

اب بھارتی پارلیمنٹ میں تاناشاہی ختم ہوئی، فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر کے سابق وزیراعلٰی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حالیہ منعقد ہوئے پارلیمانی انتخابات پر اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں مضبوط حزب اختلاف ہوگا اور تاناشاہی کا اختتام ہوا ہے۔ سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب وہ پارلیمانی رکن تھے تو اپوزیشن بہت کمزور تھی، حکومت حزب اختلاف کی آواز نہیں سن رہی تھی، تاہم اب تاناشاہی کا خاتمہ ہوا کیونکہ لوگوں نے ووٹوں سے آئین کی حفاظت کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ 2019ء سے سرینگر پارلیمنٹ حلقے سے رکن تھے تاہم حالیہ انتخابات میں انہوں نے حصہ نہیں لیا اور انکی جگہ پر نیشنل کانفرنس نے آغا روح اللہ مہدی کو ٹکٹ دی۔

آغا سید روح اللہ مہدی نے پی ڈی پی کے وحید پرہ کو ہرایا۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی نئی حکومت سازی پر فاروق عبداللہ نے اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے این ڈی اے حکومت بنائے پھر دیکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ منعقد ہوئے پارلیمانی انتخابات میں جموں کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دو اور نیشنل کانفرنس (این سی) نے دو نشستیں حاصل کیں جبکہ شمالی کشمیر کی پارلیمانی نشست پر آزاد امیدوار اور سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید نے کامیابی حاصل کرکے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ کو شکست دی۔
خبر کا کوڈ : 1140655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش