0
Sunday 9 Jun 2024 20:59

خیبر پختونخوا حکومت کا ناراض ارکان اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا ناراض ارکان اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ میں شمولیت سے محروم رہ جانے والے ناراض ارکان اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری، ڈیڈک چیئرمین اور اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں حکومتی جماعت نے کابینہ کا حصہ بننے سے محروم رہ جانے والے ارکان اسمبلی کو نوازنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ بعض ارکان اسمبلی نے کابینہ میں شمولیت سے رہ جانے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری اور قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی ہے۔ ناراض ارکان اسمبلی کے اس مطالبے کے بعد حکومتی جماعت نے ارکان اسمبلی سے رائے مانگ لی ہے کہ کون کون پارلیمانی سیکرٹری، ڈیڈک چیئرمین اور قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا خواہشمند ہے۔

حکومتی جماعت کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت 8 پارلیمانی سیکرٹریوں کا تقرر کررہی ہے جبکہ 37 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دی جائے گی، جس میں اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیاں ، استحقاق ، جوڈیشل، ہاؤس اینڈ لائبریری اور لاء ریفارمز کمیٹی کی چیئرمین شپ کی نامزدگی کی جائے گی جبکہ باقی 32 محکموں سے متعلق قائمہ کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1140667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش