0
Sunday 9 Jun 2024 21:19

کے پی کابینہ نے ہائیکورٹ ججز کیلئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دیدی

کے پی کابینہ نے ہائیکورٹ ججز کیلئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے ہائیکورٹ ججز کیلئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہائیکورٹ کے ججز کیلئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ کابینہ نے کیلشیم، امونیم نائٹریٹ اورپوٹیشم کلورائیٹ کو بارودی مواد قرار دینے کی منظوری بھی دی۔ کابینہ اجلاس میں ریگی ماڈل ٹاؤن میں خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کی تعمیر کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کابینہ نے خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنر اور منرلز ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان بورڈ آف ٹوبیکو کے دوبارہ قیام  سمیت خصوصی بچوں کے اسکولوں کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1140672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش