0
Sunday 9 Jun 2024 21:48

فلسطینی قوم کی سلامتی کو یقینی نہ بنانیوالا کوئی معاہدہ قبول نہیں، اسمعیل ہنیہ

فلسطینی قوم کی سلامتی کو یقینی نہ بنانیوالا کوئی معاہدہ قبول نہیں، اسمعیل ہنیہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ سیاسی بیورو اسمعیل ہنیہ نے النصیرات کیمپ اور دیرالبلح میں انجام پانے والے غاصب صیہونی فوج کے کھلے جنگی جرائم کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ اگر قابض صیہونی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے مطالبات ہم پر زبردستی مسلط کر سکتے ہیں تو یہ ان کا وہم ہے!
 
سربراہ سیاسی بیورو حماس نے کہا کہ یہ مزاحمتی تحریک ایسے کسی بھی معاہدے پر متفق نہیں ہو گی کہ جو ہماری قوم کی سلامتی کو یقینی نہ بناتا ہو!

انہوں نے تاکید کی کہ قابضین کو نہ صرف فوجی اعتبار سے مکمل طور پر شکست ہوئی ہے بلکہ وہ سیاسی و اخلاقی طور پر بھی زوال پذیر ہو چکے ہیں لہذا دنیا اب میدان عمل میں آ جائے!

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے تمام لوگوں اور آزاد ضمیر انسانوں کو غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے!
خبر کا کوڈ : 1140683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش