0
Sunday 9 Jun 2024 22:19

افغانستان سے لاحق ہونیوالے خطرات سے امریکی فوج ہی نپٹے گی، بائیڈن

افغانستان سے لاحق ہونیوالے خطرات سے امریکی فوج ہی نپٹے گی، بائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ملکی کانگریس کے نام ارسال کردہ اپنے خط میں اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی، افغانستان کی جانب سے امریکی سرزمین و مفادات کے خلاف لاحق ہونے والے ممکنہ خطرات سے نپٹنے کے لئے ہی افغانستان سے باہر تعینات ہیں!

جوبائیڈن نے مزید لکھا کہ امریکہ نے القاعدہ و داعش کے خطرات سے نپٹنے کے لئے یورپ، افریقہ، جنوبی ہندوستان اور بحرالکاہل کے کئی ایک مقامات پر اچھی طرح سے لیس فوجی دستے تعینات کر رکھے ہیں۔

اس خط میں کہ جس میں امریکی صدر کے جنگی اختیارات سے متعلق ایک رپورٹ بھی شامل ہے، بائیڈن نے شام میں امریکی فوجیوں کی محدود تعداد اور عراق میں اس کے فوجی مشیروں کی مسلسل موجودگی پر بھی زور دیا۔

امریکی صدر نے مزید لکھا کہ یمنی خطرے سے نمٹنے کے لئے مزید فوجی سعودی عرب بھیجے جائیں گے!
خبر کا کوڈ : 1140693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش