0
Sunday 9 Jun 2024 22:29

امام خمینی (ر) نے کربلا کے درس سے شہنشایت کو سرنگوں کیا، علامہ مقصود ڈومکی

امام خمینی (ر) نے کربلا کے درس سے شہنشایت کو سرنگوں کیا، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا ہر دور کے انسانوں کی ضرورت ہے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے کربلا سے درس لیتے ہوئے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو سرنگوں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی کے ہمراہ رکنی ضلع بارکھان کے ایک روزہ تنظیمی دورے کے موقع پر تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی صدر حاجی غلام عباس کھیتران کی رہائش گاہ پر منعقدہ تنظیمی اجلاس کے موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آل رسول (ص) نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے بے مثال قربانی دی۔ کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کی قربانیوں کی بدولت دین اسلام کا پیغام زندہ و تابندہ ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کربلا ماضی کا قصہ نہیں، بلکہ ہر دور کے انسانوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے کربلا سے درس لیتے ہوئے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو سرنگوں کیا اور عصر حاضر کے یزیدیوں کا مقابلہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے حسینی اور کربلائی افکار سے باطل طاغوتی قوتوں کے خلاف قیام کیا۔ ہم غدیر اور عاشورا کے پیغام کے محافظ ہیں۔ اس موقع پر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ہم اتحاد بین المسلمین اور حب الوطنی کے علمبردار ہیں۔ ضلعی صدر حاجی غلام عباس کھیتران نے اس موقع پر ضلع کی عمومی صورت حال اور تنظیمی فعالیت کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 1140694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش