0
Sunday 9 Jun 2024 22:30

افغانستان سے افرادی قوت کی روس منتقلی کا منصوبہ

افغانستان سے افرادی قوت کی روس منتقلی کا منصوبہ
اسلام ٹائمز۔ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں طالبانی وزیر محنت و سماجی امور نے افغانستان سے مزدوروں کی روس منتقلی کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
 
طالبانی وزارت محنت و سماجی امور کے پریس آفس نے اعلان کیا ہے کہ 27ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر محنت و سماجی امور کے وزیر ملا عبدالمنان عمری نے روسی وزیر برائے لیبر اینڈ سوشل سکیورٹی انتون کوتیاکوف کے ساتھ ملاقات میں افغان محنت کشوں کی روس منتقلی کے منصوبے پر بات چیت کی ہے۔

افغان وزارت محنت و سماجی امور کے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر طالبانی وزیر محنت و سماجی امور کا کہنا تھا کہ روس کے اقتصادی دارالحکومت سینٹ پیٹرزبرگ میں روس میں افغانستان کے ہنرمند و نیم ہنر مند محنت کشوں کی منتقلی، سماجی تحفظ کے شعبے میں ملکی تجربات کا اشتراک اور وزارت محنت و سماجی امور کے ملازمین کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے پروگراموں کی فراہمی جیسے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1140695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش