0
Sunday 9 Jun 2024 22:58

امریکہ خطے میں سب سے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، چین

امریکہ خطے میں سب سے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، چین
اسلام ٹائمز۔ چینی ڈپٹی وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ جنوبی بحیرہ چین میں سب سے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے۔

کینیڈین خبر رساں ایجنسی ریوٹرز کے مطابق چینی ڈپٹی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اس خطے میں اپنی فوجیں تعینات کر کے جنوبی بحیرہ چین کو ہتھیاروں کی دوڑ میں دھکیل رہا ہے۔ سن ویڈونگ نے تاکید کی کہ امریکی زیر قیادت افواج جنوبی بحیرہ چین میں فوجی تعیناتی اور اشتعال انگیز کارروائیوں کو فروغ اور سمندری کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کی تعیناتی خطے بھر کو ہتھیاروں کی دوڑ میں پہنچا دے گی۔ چینی ڈپٹی وزیرخارجہ نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے تاکید کی کہ چین جنوبی بحیرہ چین میں فریقین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین و فلپائن کے درمیان حالیہ سمندری تنازعات نے اسٹریٹجک جنوبی بحیرہ چین کو واشنگٹن و بیجنگ کے درمیان ممکنہ نازک موڑ میں بدل دیا ہے جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران خصوصی اقتصادی زون پر فلپائن و چین کے درمیان متعدد بار جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش