0
Sunday 9 Jun 2024 22:59

غیرقانونی اسرائیلی رژیم میں استعفوں کی نئی لہر، غزہ میں صہیونی فوج کا کمانڈر بھی مستعفی

غیرقانونی اسرائیلی رژیم میں استعفوں کی نئی لہر، غزہ میں صہیونی فوج کا کمانڈر بھی مستعفی
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی و سفاک اسرائیلی رژیم کی غزہ میں موجود فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ایوی روزنفیلڈ (Brigadier-General Avi Rosenfeld) نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

صہیونی میڈیا کے مطابق اپنے مستعفی ہونے کے بارے اعلان کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل ایوی روزنفیلڈ کا کہنا تھا کہ جنگ غزہ کے 8 ماہ گزر جانے کے بعد، میں اعلان کرتا ہوں کہ ہمیں شکست ہو گئی ہے، میں اپنی زندگی کے اس مشن میں کہ جو غزہ کے اطراف میں آباد (غیرقانونی یہودی) بستیوں کی حفاظت تھی، ناکام ہو گیا ہوں جبکہ سب کو اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے۔۔ میں غزہ بریگیڈ کا انچارج تھا!!


قبل ازیں صیہونی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ جنرل اہارون حلیوا (אהרון חליוה-Aharon Haliva) نے بھی طوفان الاقصی آپریشن کے مقابلے میں صیہونی رژیم کی کھلی شکست پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔


اس بارے اسرائیلی چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ میجر جنرل اہارون حلیوا؛ فوجی کمانڈروں کے اس گروپ کا پہلا افسر ہے کہ جسے مستقبل قریب میں ہی مستعفی ہو جانے پر مجبور ہونا پڑے کہ جن میں یونٹ 8200 کا کمانڈر یوسی شیریل، غزہ بریگیڈ کا کمانڈر ایوی روزنفیلڈ، جنوبی علاقے میں آپریشن کمانڈر یارون فنکلمین، آپریشنز شعبے کا سربراہ اوڈد باسیوک، حکمت عملی کے شعبے کا سربراہ الیعازر ٹولیڈانو، چیف آف آرمی اسٹاف ہرزی ہالیوی اور شن بیٹ (پبلک سکیورٹی سروس) کا سربراہ رونین بار بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش