0
Sunday 9 Jun 2024 23:02

غزہ سے واپسی پر ایک اور صیہونی فوجی افسر کی خودکشی

غزہ سے واپسی پر ایک اور صیہونی فوجی افسر کی خودکشی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی خبر رساں ذرائع نے صیہونی فوجی افسر الیران میزراحی کی خودکشی کا اعلان کیا ہے کہ جو حال ہی میں غزہ میں ہونے والی خونریز جنگ سے واپس پلٹا تھا۔

اسرائیلی ٹیلیویژن کے مطابق مذکورہ اسرائیلی فوجی افسر نے ہفتے کے روز بحیرہ مردار کے ساحل پر واقع عین جدی کی پارکنگ میں خودکشی کی۔
 
الیران میزراحی کا تعلق غزہ میں موجود 271 ویں انفنٹری یونٹ سے تھا کہ جو چند روز قبل ہی چھٹی لے کر مقبوضہ فلسطین واپس پہنچا تھا جبکہ غزہ میں اپنے قیام کے دوران وہ سوشل نیٹ ورکس پر اپنی تصاویر و ویڈیوز شائع کرتا رہا۔

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ فوجیوں کی خودکشی یا اس جیسے دوسرے نقصانات سے متعلق خبروں کو اسرائیلی فوج کے سنسر شپ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سختی کے ساتھ کنٹرول کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی وقتاً فوقتاً ایسی خبریں صیہونی ذرائع ابلاغ میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔

اس حوالے سے معروف صیہونی اخبار ہآرٹز (Haaretz) نے بھی 23 مئی کے روز جاری ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں غاصب اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خودکشی کے روزافزوں واقعات میں کئی گنا کے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک خودکشی کرنے والے اسرائیلی فوجی افسروں کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے!
خبر کا کوڈ : 1140703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش