0
Monday 10 Jun 2024 00:31

زمینی حملوں کے ساتھ ہی غزہ کے نواحی علاقوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانے پر القسام کا راکٹوں سے حملہ

زمینی حملوں کے ساتھ ہی غزہ کے نواحی علاقوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانے پر القسام کا راکٹوں سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمت نے آج اتوار کو زمینی حملوں کے ساتھ ہی غزہ کے نواحی علاقوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانے پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگيڈ نے اس بارے میں کہا ہے کہ مجاہدین نے تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں مقبوضہ فلسطین میں صوفا نامی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ اسی سلسلے میں صیہونی میڈيا کے ذرائع نے غزہ کے نواحی علاقوں حولیت اور مصوفا میں خطرے کے سائرن کی آواز سنے جانے کی خبر دی ہے۔

تحریک فتح کی فوجی شاخ شہدائے الاقصی نے بھی ایک بیان میں اس بارے میں کہا ہے کہ ایک مرکاوا ٹینک کو جنوبی غزہ کے شہر رفح کے علاقے العودہ میدان میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں یہ ٹینک تباہ ہوگيا اور متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی فوجی شاخ شہید عمر القاسم نے بھی کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے شہر رفح کے العودہ اسکوائر میں دشمن فوج کے داخل ہوتے وقت ان کی گاڑیوں اور فوجیوں پر مارٹر گولوں کی بارش کی ہے۔ القسام بریگيڈ نے بھی شہر رفح کے مغربی علاقے میں ایک صیہونی فوجی کو ہلاک کرنے کی خبر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش