0
Monday 10 Jun 2024 00:59

ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز

ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدارتی انتخابات میں اہل قرار پائے جانے والے 6 نامزد امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ ہی نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کا آج سے باضابطہ آغاز ہو گيا ہے جو 26 جون تک جاری رہے گا۔ ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے چودھویں صدارتی انتخابات کے لئے اہل امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اس اعلان کی بنیاد پر مصطفی پور محمدی، سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، علی رضا زاکانی، امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی اور مسعود پزشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ نامزد امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ لینے کا عمل 4 جون کو شورائے نگہبان یا گارڈین کونسل میں شروع ہوا تھا اور 5 دن کے بعد چھے اہل امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کردیا گيا۔ صدارتی انتخابات کے قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلان کے ساتھ ہی آج 9 جون سے 26 جون تک اہل امیدوار باضابطہ طور پر اپنی انتخابی مہم انجام دے سکیں گے اور 28 جون کو صدارتی انتخابات ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1140708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش