0
Monday 10 Jun 2024 01:52

ضیاء لانگو کا لکی مروت میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

ضیاء لانگو کا لکی مروت میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے کیپٹن محمد فراز و دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ ضیاء لانگو نے کہا کہ شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ملک میں قیام امن کے لیے جانیں قربان کرنے والے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کیپٹن سمیت 7 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش