0
Monday 10 Jun 2024 02:06

ہتک عزت بل خبر چلانے کے لیے نہیں بنا، رانا سکندر حیات

ہتک عزت بل خبر چلانے کے لیے نہیں بنا، رانا سکندر حیات
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل کے حوالے سے جب بریفنگ دی گئی تو ایک مرتبہ بھی جرنلزم کا ذکر نہیں ہوا، میں آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ ہر شہری کو آزادی سے بولنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ یہ بل خبر چلانے کے لیے نہیں بنا۔ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ ترقی کی جو کہانیاں دوسرے ملکوں کے بارے میں سنتے ہیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں ہم وہ کہانی لکھنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ گوگل کی ٹیم جلد ہی پاکستان آرہی ہے اور مریم نواز سے ملاقات کرے گی۔ گوگل 3 لاکھ طلبا و طالبات کو سرٹیفائیڈ کر رہا ہے، ٹیچرز اور طلبا و طالبات کو گوگل سے سرٹیفائیڈ کروائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ سرکاری اسکولوں کے طلبا و طالبات کے رزلٹ کارڈز ان کے گھر جائیں گے۔ پنجاب کے 8 اضلاع ایسے ہیں جہاں یونیورسٹیاں نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی پہلی ترجیح ہے کہ ان 8 اضلاع میں یونیورسٹی کا فعال کیمپس ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1140717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش