0
Monday 10 Jun 2024 07:47

وادی لیپہ، جشن بہاراں فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا

وادی لیپہ، جشن بہاراں فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وادی لیپہ میں سیاحت کے فروغ، نوجوانوں کی ذہنی استعداد کار بڑھانے، تعلیم و تربیت کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور عوام کو ان کی دہلیزِ پر معیاری بامقصد تفریح مہیا کرنے کیلئے افواج پاکستان کے زیراہتمام دوسرا سالانہ دو روزہ جشن بہاراں فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ میلے کی افتتاحی پروقار رنگارنگ تقریبات میں آزاد کشمیر کابینہ کے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، لیپہ گارڈز کے کمانڈنگ آفیسر برگیڈیئر واصف محمود، امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر، بلدیاتی اداروں کے منتخب ممبران بشیر عالم اعوان، شیخ صدیق احمد، اظہر میر، مقدس خواجہ، وقاص اعوان، انس فاروق خواجہ سمیت بزرگوں خواتین و نوجوانوں طلباء و طالبات کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے زعماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سرکاری محکموں اور مقامی افراد نے سٹالز لگا رکھے تھے۔ وادی لیپہ کی فضا پاکستان زندہ آباد، کشمیر پائندہ آباد، پاک فوج زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ میلے میں اعلیٰ حکومتی، عسکری حکام، عمائدین علاقہ اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر لگائے گئے سٹالز کا نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر، ممبر ضلع کونسل بشیر عالم اعوان، ممبران لوکل کونسل صدیق احمد شیخ اظہر میر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر نے کہا کہ افواج پاکستان کی عوامی ضروریات کے پیشِ نظر اصلاحات سے اعتماد سازی کو تقویت حاصل ہوئی ہے، بھارت میں ایک بنیاد پرست، متعصبانہ مائنڈ سیٹ کے سیاسی رہنما مودی کا تیسری دفعہ وزیراعظم منتخب ہونا عالمی امن کیلئے خطرے کا الارم ہے لہذا ایسے حالات میں سیاسی، مذہبی، سماجی، عسکری قیادت کو ملی یکجہتی، ملکی وقار اور قومی تشخص کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔ شوکت جاوید میر نے افواج پاکستان،سرکاری و نیم سرکاری اداروں، میڈیا، سیاحوں، بلدیاتی اداروں کے منتخب ممبران، عوام علاقہ کا جشن بہاراں فیسٹیول کامیاب بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 1140749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش