0
Monday 10 Jun 2024 10:13

لاہور، لکی مروت میں شہید ہونیوالے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ ادا

لاہور، لکی مروت میں شہید ہونیوالے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ ادا
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں شہید ہونیوالے لاہور کے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ و تدفین میں وزیراعظم شہباز شریف، کور کمانڈر لاہور، عسکری حکام، اہلِ خانہ، وفاقی وزراء، آئی جی پنجاب و دیگر افراد نے شرکت کی۔ لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید پاک فوج کے کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ بیدیاں روڈ پر ادا کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کے جسد خاکی کو کندھا بھی دیا۔ شہید کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ پاک فوج کے دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔ وزیراعظم اور کورکمانڈر نے شہید کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
 
وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کے اہلِخانہ سے اظہارتعزیت کیا اور کہا کہ شہادت کا رتبہ اللہ کسی کسی کو بخشتا ہے، کیپٹن فراز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہید زندہ ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ وزیراعظم نے گاؤں رائے کلاں کو شہید کیپٹن فراز الیاس کے نام سے منسوب کرتے ہوئے گاؤں کو ماڈل ویلج بنانے کی ہدایت کی۔ دھرتی پر قربان ہونیوالے شہید کیپٹن فراز الیاس کا 19 جون کو نکاح ہونیوالا تھا۔ شہید کی موت، قوم کی حیات ہوتی ہے، شہید اپنا فرض ادا کرکے ملک و قوم دونوں کے سامنے سرخرو ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 1140766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش