0
Monday 10 Jun 2024 10:30

غیر ملکیوں کو 53 ہزار مشکوک شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف

غیر ملکیوں کو 53 ہزار مشکوک شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 53 ہزار سے زائد مشکو ک کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کی جانیوالی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان سے غیرقانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے دوران مشکوک شناختی کارڈ ز پر خیبرپختونخو امیں 595 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں ساڑھے 7 ہزار جعلی شناختی کارڈز رکھنے والوں کیخلاف کیسز تیار کر لئے گئے ہیں اور جن کے موبائل فون سم کارڈز بلاک کرنے اور ان کی جائیدادوں اور کاروبار کی نشاندہی کرکے انہیں واپس بھجوانے سمیت ان کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
 
اسی طرح غیرملکیوں کے نام پر349 بے نامی جائیدادوں اور کاروبارکا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں چھان بین کیلئے ایف بی آر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے غیرملکی غیر قانونی تاجک باشندوں کو بھی واپس بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ افغان مدرسوں کے طلبا کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں افغانوں کے نام پر 2343 مشکوک بینک اکاﺅنٹس کی چھان بین مکمل کر لی ہے۔ پاکستان سے غیرقانونی غیرملکیوں کی وطن واپسی کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں اب تک ہونیوالی پیشرفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں غیرملیکیوں کی وطن واپسی کے دوسرے مرحلے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1140772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش