0
Monday 10 Jun 2024 10:25

اس عید پر بے گناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، شیخ رشید

اس عید پر بے گناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ سابق  وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارا فائنل میچ کل تھا، جس میں ہم ہار گئے، پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں نیو کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہر صبح ملک میں بری خبر آتی ہے یہ بھی بری خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ  500 آدمیوں کو جھوٹے کیسز میں اڈیالہ جیل میں رکھا ہوا ہے، غریب کو اڈیالہ جانے کے لیے 2000 روپے درکار ہوتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس عید پر بے گناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، حکومت کو نوٹس لینا چاہیے، جب تک بے گناہ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے عزت کے خواہش مندوں کو عزت نہیں ملے گی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اب میری طرح سائیڈ پر ہی رہیں، وہ دن گئے جب خلیل خان فاختہ اڑایا کرتے تھے، 2 مہینے سیاسی طور پر اہم ہیں، فیصلے کرنا ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے سیاست سے کنارہ نہیں کیا، 2 مہینے تک سائیڈ پر ہوں، حکومت کو یو اے ای، سعودی عرب اور چین سے پیسے نہیں ملے۔ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ 2 ماہ میں چور لٹیروں کی سیاست کا فیصلہ ہو گا، اس بار عید کے بعد قربانی ہو گی، کھال سمیت ہو گی، قصائی کا انتظام ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش