0
Monday 10 Jun 2024 11:04

پنجاب میں ہتکِ عزت کا نیا قانون بن گیا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں ہتکِ عزت کا نیا قانون بن گیا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں ہتکِ عزت کا نیا قانون بن گیا۔ ہتک عزت ایکٹ 2024 کا پنجاب حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے بعد اب پنجاب میں ہتک عزت ایکٹ 2024 باقاعدہ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ہتک عزت بل کے تحت ٹرائل سے قبل 30 لاکھ روپے تک ہرجانہ بجھوایا جا سکے گا۔ پنجاب حکومت نے پنجاب ڈیفی میشن ایکٹ 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔  قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے چند روز قبل بل پر دستخط کئے تھے۔ ہتک عزت بل کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد اس کا پنجاب میں فوری نفاذ ہوگیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ہتک عزت ایکٹ 2024 کو باضابطہ قانون ڈکلیئر کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش