0
Monday 10 Jun 2024 11:15

سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری

سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر میں مسافروں سے بھری گاڑی دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تاؤ بٹ سے کیل جاتے ہوئے گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی تھی، گاڑی میں سیاحوں اور خانہ بدوشوں سمیت 24 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 9 کی تلاش جاری ہے، حادثے میں 6 مسافر زخمی ہو گئے تھے جبکہ 3 افراد حادثے میں محفوظ رہے۔پولیس کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دریا نیلم کی گہرائی اور تیز بھاو کے باعث لاپتہ افراد دریا میں بہہ جانے کا خدشہ بھی ہے، جائے حادثہ پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس ناکافی ہونے کے باعث معلومات تک رسائی میں میڈیا کو دشواری کا سامنا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1140780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش