0
Monday 10 Jun 2024 13:09

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، زائرین کی بڑی تعداد 2 روز سے محصور

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، زائرین کی بڑی تعداد 2 روز سے محصور
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث ایران سے آنے والے زائرین رمدان بارڈر پر پھنس گئے، جن میں بزرگ، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق رمدان بارڈر پر مٹی کے طوفان کے باعث زائرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ کھانے پینے اور دیگر اشیاء ضروریہ ختم ہوگئیں۔ مسافر حسن حیدر نے بتایا کہ 10 کے قریب مسافر بسیں ایک ہی جگہ صحرائی مقام پر محصور ہیں، زائرین کی بیشتر تعداد کا تعلق کراچی سے ہے، زائرین نے فریاد کی ہے کہ حکومت ہماری مدد کرے اور ہمیں یہاں سے جلد نکالے۔
خبر کا کوڈ : 1140815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش