0
Monday 10 Jun 2024 13:32

ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ شبیر بخاری کا دورہ مشہد مقدس، مسئولین سے ملاقات 

ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ شبیر بخاری کا دورہ مشہد مقدس، مسئولین سے ملاقات 
اسلام ٹائمز۔ معروف بزرگ عالم دین، مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن، جامعہ بعثت کے پرنسپل علامہ سید شبیر بخاری نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشھد مقدس کے دفتر کا دورہ کیا اور شعبہ کے مسئولین سے ملاقات کی۔ حجة الاسلام عقیل حسین خان مسئول شعبہ مشھد مقدس، حجة الاسلام آزاد حسین، حجة الاسلام عارف حسین نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسئول شعبہ نے علامہ سید شبیر حسین بخاری کو دفتر مجلس وحدت مسلمین تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور شعبہ کی فعالیت سے آگاہ کیا۔ علامہ سید شبیر بخاری نے تبلیغ کی اہمیت و ضرورت پر مسئولین دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کی راہنمائی کی اور زور دیا کہ علمائے کرام کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تربیت لینی چاہیئے اور مختلف علوم و فنون پر اپنی گرفت مضبوط کرنی چاہیئے، تاکہ وہ مملکت پاکستان میں جوانوں کی درست ہدایت و رہنمائی  کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 1140821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش