0
Monday 10 Jun 2024 13:38

غزہ جنگ پر نیتن یاہو سے اختلافات پر اسرائیل کا اہم وزیر مستعفی

غزہ جنگ پر نیتن یاہو سے اختلافات پر اسرائیل کا اہم وزیر مستعفی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کےاہم رکن اوروزیربینی جینٹس نے اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے حوالے سے اختلافات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیرجیننٹس نے اتوارکو اپنی وزرات سے استعفیٰ دے دیا اور خود کو وزیراعظم بینیامین نیتن یاہو کی حکومت سے علیحدہ کرلیا جو غزہ جنگ کے حوالےسے تشکیل دی گئی جنگی کابینہ کا حصہ تھے۔ مستعفی وزیر نے بتایا کہ انہوں نے غزہ میں مہینوں سے جاری جنگ کی وجہ سے جنگجو رہنما سے اپنے آپ کو علیحدہ کرلیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے قریبی وزیرکے استعفیٰ سے متعلق کہا کہ اس اقدام  سے ان کی حکومت کو پارلیمنٹ میں 64 نشستوں کی برتری حاصل ہے اس لیے ان کے جانے سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ مستعفی وزیر بینی جینٹس نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم بنیامین کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہمیں غزہ میں کامیابی حاصل نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے آج وہ دلبرداشتہ ہوکر کابینہ سے استعفے کا فیصلہ کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش