0
Monday 10 Jun 2024 15:29

صارم برنی کے خلاف مقدمے کی سماعت، وکیل صفائی نے ناقص تفتیش کا الزام لگادیا

صارم برنی کے خلاف مقدمے کی سماعت، وکیل صفائی نے ناقص تفتیش کا الزام لگادیا
اسلام ٹائمز۔ سٹی کورٹ میں سماجی رہنما صارم برنی پر دستاویزات میں رد و بدل اور غیر قانونی طریقے سے بچوں کی بیرون ملک منتقلی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے معاملے کی درست انکوائری نہیں کی۔ متعلقہ بچی کو والدین خود اسپتال میں چھوڑ گئے تھے جبکہ صارم برنی پر تیس لاکھ روپے وصولی کا الزام لگایا جارہا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو سماعت کے دوران وکیلِ صفائی عامر وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف آئی اے کی انکوائری درست نہیں، جن 30 لاکھ روپے کا ذکر کیا جارہا ہے وہ زیرِ کفالت بچوں کی بہبود پر خرچ کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش