0
Monday 10 Jun 2024 15:50

پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کا حصہ نہیں بنی، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کا حصہ نہیں بنی، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کا حصہ نہیں بنی، گورنر پنجاب کے پاس بل گیا تو انہوں نے دستخط نہیں کئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت پیکا قانون لائی تھی، تعلیمی اداروں میں منشیات کا زور بڑھ رہا ہے، منشیات فروش اپنی خیر منائیں یہ کام چھوڑ دیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی میڈیا اور صحافیوں کے لیے کرتی ہے، نصراللہ گڈانی پر گولیاں چلائی گئیں تو فوری پولیس پہنچی، وزیراعلی نے نصراللہ کو بہتر طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت کی، وزیر داخلہ نے وعدہ کیا ہے ایک ہفتے میں قاتل گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ نصراللہ گڈانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے موٹر سائیکل، اسلحہ، گولیوں کے خول اور موبائل فون ملے، قتل کے پیچھے کوئی اور ہوا تو اسے بھی نہیں چھوڑا جائے گا، ایک کروڑ روپے کا چیک نصراللہ گڈانی کے بھائی کے حوالے کردیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کا حصہ نہیں بنی، پیپلز پارٹی کبھی ایسے قوانین کا حصہ نہیں بنتی، پیپلز پارٹی سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل کا شکار ہوئی، جھوٹ پر مبنی فیک نیوز کی سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے گورنر نے بھی قانون کو منظور نہیں کیا، میڈیا ٹرائل سے پیپلز پارٹی کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں پیکا کا قانون لایا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ولی بابر کے قاتل بھی پیپلز پارٹی نے گرفتار کئے، عزیز میمن واقعے میں بھی سندھ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا، شہید جان محمد مہر کے قاتل جلد گرفتار ہوں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کرلیا، منشیات فروشی کے خلاف ایکشن جاری ہے، منشیات فروش مکروہ کام چھوڑ دیں، انجام عبرتناک ہوگا، کراچی میں آج صبح منشیات فروش مارا گیا، منشیات کے خلاف خطرناک کریک ڈاؤن جاری ہے، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا کاروبار زور پکڑ رہا ہے، منشیات سے نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش