0
Monday 10 Jun 2024 16:21

کوئٹہ، چوری کا انوکھا واقعہ، چور موٹر سائیکل پر تجوری لیکر فرار

کوئٹہ، چوری کا انوکھا واقعہ، چور موٹر سائیکل پر تجوری لیکر فرار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا۔ جس میں چور میڈیکل کی دکان کا شٹر توڑ کر تجوری کو موٹر سائیکل میں چرا لے گئے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی چوری کی ویڈیو میں کوئٹہ کے علاقے ڈاکٹر بانو روڈ پر واقع میڈیکل کی دکان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں صبح سویرے چار چور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئیں اور دکان کا شٹر توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔ بعد ازاں چاروں چور بڑے آرام سے دکان سے قیمتوں اشیاء اور پیسوں کی تجوری لاتے ہوئے نمودار ہوتے ہیں اور موٹر سائیکل پر تجوری رکھتے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک طرف صارفین حیرت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کوئٹہ میں یہ ایسا پہلا واقعہ ہے جس میں چور موٹر سائیکل پر دکان کی تجوری لے کر فرار ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش