0
Monday 10 Jun 2024 16:34

وفاق المدارس الشیعہ نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

وفاق المدارس الشیعہ نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82 فیصد رہا۔ تمام امیدواروں کو نتائج بھجوا دیئے گئے ہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائٹ سے بھی نتائج معلوم کئے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ امتحانات 3 تا 7 مارچ تک جاری رہے۔ ملک بھر میں قائم 106 امتحانی مراکز میں شہادة الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویة الخاصہ(ایف اے)، الشہادة العالیہ(بی اے) اور الشہادة العالمیہ(ایم اے) کے امتحانات میں قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، صرف، ادب، اخلاق، فقہ، عقائد، اصول الفقہ، نحو،عربی ادب، سماجیات، منطق، تاریخ، فلسفہ، تجوید و قرات، حفظ قرآن، پیش نمازی اور زبانی امتحانات لئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1140862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش