0
Monday 10 Jun 2024 16:54

مسلم لیگ (ن) نے ماضی کی طرح جان چھڑانے کی کوشش کی تو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے، فاروق ستار

مسلم لیگ (ن) نے ماضی کی طرح جان چھڑانے کی کوشش کی تو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی کی طرح جان چھڑانے کی کوشش کی تو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے جبکہ مسائل حل نہ ہوئے تو ایک سال میں شاہراہ فیصل یا ایم اے جناح روڈ پر عوامی اسمبلی لگائیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ میں این اے 244 پر ایم کیو ایم کے کامیاب امیدوار فاروق ستار اپنی کامیابی کے خلاف دائر درخواست میں جواب جمع کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کو پہلے بھی مسترد کیا ہے ابھی بھی مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مسلم لیگ (ن) کو اس بار گُدی سے پکڑا ہوا ہے، (ن) لیگ نے ماضی کی طرح جان چھڑانے کی کوشش کی تو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے اور مسائل حل نہ ہوئے تو ایک سال میں شاہراہ فیصل یا ایم اے جناح روڈ پر عوامی اسمبلی لگائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے معلوم نہیں پارٹی کے کنوینر خالد مقبول سے رابطہ کیا ہے یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش