0
Monday 10 Jun 2024 17:17

کوئٹہ، گندم خریداری بے ضابطگی کیس، عدالت عالیہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو طلب کر لیا

کوئٹہ، گندم خریداری بے ضابطگی کیس، عدالت عالیہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے گندم خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق مقدمے میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو 12 جون کو طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ گندم خریداری کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست اوستہ محمد کے شہری محمد صادق نے دائر کی ہے۔ آج سماعت کے دوران سیکرٹری خوراک اکبر حریفال، ڈی جی فوڈ ظفر اللہ اور ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے گندم خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا۔ ڈی جی خوراک ظفراللہ کے تبادلے کے نوٹیفیکیشن پرعملدرآمد روکنے کا حکم دیا گیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی اور دیگر حکام سے ایڈووکیٹ جنرل استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ کہاں ہیں؟ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں، منگل کو آجائیں گے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو 12 جون کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1140873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش