0
Monday 10 Jun 2024 20:35

حج ہمیں ایثار، محبت و قربانی کا درس دیتا ہے، مولانا خالد رشید فرنگی

حج ہمیں ایثار، محبت و قربانی کا درس دیتا ہے، مولانا خالد رشید فرنگی
اسلام ٹائمز۔ اسلامک سینٹر آف انڈیا کے چیئرمین مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ اللہ نے اپنی تمام مخلوقات میں انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اس کی فطرت میں نیکی اور بدی، بھلائی اور برائی، خوبی و خامی دونوں ہی قسم کی صلاحیتیں اور استعدادیں یکساں طور پر رکھ دی ہیں۔ اسی کا ثمر اور نتیجہ ہے کہ کسی بھی انسان سے اچھائی اور برائی دونوں ہی وجود میں آسکتی ہیں۔ مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ ایک انسان سے حسنات بھی ممکن ہیں اور سیئات بھی، اس کے باوجود کوئی انسان تقویٰ و پرہیزگاری اختیار کرلے تو اس کے لئے کامیابی یقینی ہے۔ لکھنؤ کے مولانا خالد رشید فرنگی نے سفرِ حج سے مطالق اہم معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے فرماتا ہے کہ جس شخص کے پاس اتنا روپیہ ہو کہ وہ حج کر سکتا ہے اور وہ پھر بھی حج نہ کرے تو ایسے شخص کی عبادت سے مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے۔

اسلامک سینٹر آف انڈیا کے چیٔرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ حج لوگ پہلے بھی کرتے تھے مگر ان کے حج کرنے کا طریقہ الگ تھا۔ اس کے بعد جب حج فرض ہوا تو حضور اکرم (ص) نے امت کے لوگوں کو حج کے ارکان اور اس کا طریقہ بتایا۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ حج کرنے کے بعد ہماری زندگی میں تبدیلی دکھائی دینا چاہیئے۔ حج کرنے کے بعد انسان کو اپنی زندگی راہِ ہداہت میں گذارنا چاہیئے۔ مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہیئے، لوگوں کے لئے بھلائی اور نیکی کا کام کرنا چاہیئے جو حج کا اصل مقصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش