0
Monday 10 Jun 2024 20:32

15 سال سے لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

15 سال سے لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پندرہ سال سے خیبرپختونخواہ کے لاپتہ شہری ہارون محمد کی بازیابی کی درخواست پر بڑا حکم جاری کردیا۔ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل حکومت درخواست لاپتہ شہری کے والد کو معاوضہ ادا کرے۔ درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے بتایا کہ درخواست گزار کی فیملی کو مقدمہ لڑنے پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بذریعہ سیکرٹری داخلہ آئی جی خیبر پختونخوا کو درخواست گزار کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا، عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 1140903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش