0
Monday 10 Jun 2024 20:38

خیبر پختونخوا، بار کونسل کے رکن پر حملے کیخلاف وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

خیبر پختونخوا، بار کونسل کے رکن پر حملے کیخلاف وکلا کا عدالتی بائیکاٹ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بار کونسل کے رکن پر حملے کے خلاف وکلا کی جانب سے آج صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبر خیبر پختونخوا بار کونسل علی زمان ایڈووکیٹ پر حملے کے خلاف وکلا نے آج عدالتی بائیکاٹ کیا اور خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر صوبے بھر کے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ وکلا کا مطالبہ تھا کہ علی زمان ایڈوکیٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ حکومت وکلا کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1140904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش