0
Monday 10 Jun 2024 20:53

کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد ہلاک

کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں اور پولیس نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے صادق نامی مبینہ دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد سے مقابلہ سعیدآباد میں ہوا جس میں صادق عرف بلال عرف قاری عرف افغانی مارا گیا۔ مبینہ دہشت گرد کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے نیٹ ورک کا اہم رکن اور کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لیے نوجوانوں کی برین واشنگ بھی کرتا تھا۔

ملزم کا نیٹ ورک کراچی میں تاجروں کو اغوا کر کے بھتہ وصول کرنے کے واقعات میں ملوث ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 12 دسمبر 2023ء میں حارث الرحمٰن نامی تاجر کو کراچی سے اغوا کیا تھا اور تاجر کے والد کو افغانستان سے کال کر کے 10کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی جبکہ وہ پانچ شہریوں کے قتل بھی میں ملوث تھا۔
خبر کا کوڈ : 1140906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش