0
Monday 10 Jun 2024 20:57

حکومت سندھ نے این او سی کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی

حکومت سندھ نے این او سی کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے متعلقہ حکام کی پیشگی منظوری (این او سی) کے بغیر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صرف رجسٹرڈ جماعتیں یا ادارے ہی قربانی کی کھالیں جمع کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عید پر قربانی کے بعد جانوروں کی کھالیں فلاحی اداروں کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بنتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ماضی میں عید پر کھالیں جبری طور پر حاصل کرنے اور کھالوں پر چھینا جھپٹی کے مسائل سامنے آتے رہے ہیں۔ اس مسئلے کے تدارک کے لیے حکومت کی جانب سے کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کیا جاتا ہے اور عید پر جمع ہونے والی کھالوں کو بحفاظت گودام تک پہنچانے کے لیے ریاست کی جانب سے سیکیورٹی بھی فراہم کی جاتی رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش