0
Monday 10 Jun 2024 22:37
گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ شہباز حکومت نے کیا

گندم درآمد سکینڈل، انوار الحق کاکڑ نے خود کو تحقیقات کیلئے پیش کردیا

گندم درآمد سکینڈل، انوار الحق کاکڑ نے خود کو تحقیقات کیلئے پیش کردیا
اسلام ٹائمز۔ گندم درآمد سکینڈل میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خود کو تحقیقات کیلئے پیش کردیا۔ سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ثبوتوں کے ساتھ کسی بھی عدالت میں حساب دینے کیلئے تیار ہوں۔ صر ف اڑھائی دن کے استعمال کی گندم امپورٹ کرنے پر قیامت آگئی، گندم امپورٹ کرنے کی اجازت 2019ء میں دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ شہباز حکومت نے کیا۔ 4 ہزار امدادی قیمت پچھلی حکومت مقرر کرکے گئی، عالمی قیمتیں گرنے کے بعد وہی لوگ آٹا سستا ہونے کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش