0
Monday 10 Jun 2024 22:58
شہباز شریف نے بھی بھارتی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

آئیں 2 ارب انسانوں کی ترقی کیلئے نفرت کو امید سے بدلیں،نواز شریف کی نریندر مودی کو مبارکباد

آئیں 2 ارب انسانوں کی ترقی کیلئے نفرت کو امید سے بدلیں،نواز شریف کی نریندر مودی کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے نریندر مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ نریندر مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

نوازشریف کا مزید کہنا تھاکہ آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے دو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بھارتی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا اور وہ مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم بن گئے۔
خبر کا کوڈ : 1140947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش