0
Monday 10 Jun 2024 23:40

کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائیاں، 33 منڈیاں ہٹا دی گئیں

کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائیاں، 33 منڈیاں ہٹا دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائیاں ہیں، شہر میں 33 منڈیاں ہٹا دی گئیں، دیگر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت اجلاس میں غیر قانونی منڈیوں کے خاتمے کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے ویڈیو لنک پر منعقدہ اجلاس میں کارروائی کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ملیر میں 15، کورنگی میں 3، وسطی میں 2، شرقی میں 10 اور کیماڑی کے علاقے میں قائم 2 غیر قانونی مویشی منڈیاں ہٹائی گئیں۔ کمشنر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع جنوبی میں ایک منڈی ہٹائی گئی، جبکہ 3 افراد کو گرفتار کیا گیا، کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ فوری کارروائی کرکے تمام غیر قانونی منڈیاں ختم کی جائیں۔ کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا کہ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر لگائی جانے والی مویشی منڈیاں غیر قانونی ہیں، ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی ہوگی اور مقدمہ درج ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1140952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش