0
Monday 10 Jun 2024 23:42

کراچی میں بڑی ڈکیتیوں کی منصوبہ بندی کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی میں بڑی ڈکیتیوں کی منصوبہ بندی کرنیوالا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بڑی ڈکیتیوں کی منصوبہ بندی کرنے والا ملزم پکڑا گیا، سی ٹی ڈی نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم تین ماہ قبل 5 کروڑ کے موبائل لوٹنے کی واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے، کالا پل کے قریب پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی، 3 روز قبل ڈیفنس میں مقابلے کے بعد ملزم کے متعلق انکشاف ہوا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم اسد نے جمعہ کو ڈیفنس میں بینک سے نکلنے والے شہریوں کی ریکی بھی کی۔ ملزم نے ریکی کے بعد اپنے 2 ساتھی شہریوں سے لوٹ مار کیلئے بھیجے، فیز 2 میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک، جبکہ دوسرا فرار ہوا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ موقع سے فرار ہونے والا دوسرا ڈکیت جعلی پولیس اہلکار ہے، فرار ملزم راجہ صداقت کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1140953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش