0
Monday 10 Jun 2024 23:47

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ٹریبونل کی تبدیلی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ٹریبونل کی تبدیلی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے ٹریبونل کی تبدیلی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ رکن قومی اسمبلی انجم عقیل، طارق فضل چودھری اور خرم نواز کی درخواست پر الگ الگ فیصلہ جاری کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت فیئرٹرائل کے لئے درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔ فیصلے کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے الیکشن ایکٹ کے تحت کام نہیں کیا۔ درخواست گزاروں کے اعتراضات یکسر نظرانداز نہیں کیے جاسکتے۔ ٹرائل کورٹ پر ایک فریق کا اعتماد ختم ہوچکا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل کیلئے الیکشن پٹیشنز ٹرانسفر کر رہے ہیں، این اے 46 کے الیکشن کی پٹیشن مقررہ وقت کے بعد دائر کی گئی۔ فیصلے کے مطابق قانون کے مطابق الیکشن پٹیشن 29 مارچ تک دائر ہونا تھی، این اے 46 میں الیکشن پٹیشن 15 اپریل کو دائر کی گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن پٹیشن میں ٹریبونل جج کو الیکشن ایکٹ میں دیئے گئے پروسیجر پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش