0
Tuesday 11 Jun 2024 01:46

شہباز شریف اور نواز شریف کے مبارکبادی پیغامات پر مودی کا ردعمل

شہباز شریف اور نواز شریف کے مبارکبادی پیغامات پر مودی کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ تیسری مدت کیلئے منتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مبارکبادی پیغامات پر ردعمل آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے رد عمل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم شہباز شریف کے پیغام کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکر گزار ہوں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جواب میں مخاطب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آپ کے پیغام کو سراہتا ہوں۔ بھارتی عوام ہمیشہ امن، سکیورٹی اور ترقی پسند خیالات کے حامی رہے ہیں۔ اپنے شہریوں کی حفاظت اور خوشحالی ہمیشہ ترجیح رہے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا، مسلسل تیسری بار بھارتی وزیراعظم بننے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نریندر مودی کو وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایکس کے پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے 2 ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 1140962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش