0
Tuesday 11 Jun 2024 08:27

لاہور، حماس کے ترجمان خالد محمود قدومی کا آئی آئی آر ایم آر کا دورہ

لاہور، حماس کے ترجمان خالد محمود قدومی کا آئی آئی آر ایم آر کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ حماس کے ایشیاء کیلئے ترجمان ڈاکٹر خالد محمود قدومی نے لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین اور ماہرِ امور خارجہ محمد مہدی سے ملاقات کی اور غزہ کے بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر خالد محمود قدومی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطین کی تسلسل کیساتھ حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے۔ پاکستانی میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ دنیا کو دکھائے کہ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
 
ماہر امور خارجہ محمد مہدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اور درحقیقت ہر فلسطینی پاکستان سے اِسی طرح کی حمایت کی اُمید رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی پاکستان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، اور مجھے اُمید ہے کہ پاکستان ان امیدوں پر پورا اترے گا اور فلسطین کے معاملے میں اپنی بھرپور سفارتی کاوشیں جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 1140968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش