0
Tuesday 11 Jun 2024 09:47

غلام محمد صفی بلامقابلہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر منتخب

غلام محمد صفی بلامقابلہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر منتخب
اسلام ٹائمز۔ غلام محمد صفی بلامقابلہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے نئے کنوینر جبکہ ایڈوکیٹ پرویز احمد جنرل سیکریٹری اور مشتاق احمد بٹ انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے انتخابات گذشتہ روز اسلام آباد میں ہوئے جس میں تمام اکائیوں نے شرکت کی۔ نتائج کے بعد جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کا یہ الیکشن کئی اعتبار سے منفرد حیثیت کا حامل ہے۔ یہ انتخابات حریت کانفرنس کے تمام گروپوں کے اتحاد کے بعد دوسری بار ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس 1993ء میں معرض وجود میں آئی۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر 1947ء سے ناجائز اور جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے اور وہ علاقے کی حقیقی صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کرتا رہا ہے۔ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے نصب العین کی آبیاری کے لئے ہزاروں شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ہم آج کے دن تمام شہدائے کشمیر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آزادی کی شمع کو روشن رکھنے کے لئے کل جماعتی حریت کانفرنس کی منتخب ٹیم پوری تندہی سے کام کرنے کا عہد کرتی ہے تاکہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر سکیں اور ظلم و استبداد کے جو بادل عرصہ دراز سے جموں و کشمیر پر منڈلاتے آئے ہیں، وہ چھٹ جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1140980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش