0
Tuesday 11 Jun 2024 09:55

خود احتسابی حرام خوری سے بچا سکتی ہے، جاوید بڈھانوی

خود احتسابی حرام خوری سے بچا سکتی ہے، جاوید بڈھانوی
اسلام ٹائمز۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی نے کہا ہے کہ کہ رزق حلال کمانے والا اللہ تعالیٰ کا دوست ہوتا ہے، محنت اور ایمانداری سے کاروبار کرنے والا دنیا اور آخرت کی کمائی کرتا ہے۔ خود احتسابی حرام خوری سے بچا سکتی ہے۔ نبی کریم (ص) کی سنت ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے کاروبار میں برکت رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز سپلائی بازار میں ذیشان کلاتھ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کاروباری سرگرمیاں تیز ہونے سے لوگوں کے لئے روزگار کے دروازے کھلتے ہیں. انھوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ نیا کاروبار کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے لیکن کاروبار میں برکت ہوتی ہے اپنے مستقل اخراجات پر قابو پانے کیلئے منافع بخش اور کاروباری سوچ میں آگے کی طرف بڑھے اور قلیل مدت میں بہتر نتائج کے حامل بزنس ماڈل کو بروئے کار لائیں۔
خبر کا کوڈ : 1140981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش