0
Tuesday 11 Jun 2024 10:35

اوورسیز کشمیری ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ظفر اقبال ملک

اوورسیز کشمیری ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ظفر اقبال ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے لوٹن برطانیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک شبیر حسین سے ان کی رہائشگاہ رولی کوٹلی میں ملاقات کی اور ملک شبیر حسین کو عمرہ کی سعادت کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر وزیر حکومت ظفر اقبال ملک نے کہا کہ اوورسیز کشمیری ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں بلخصوص برطانیہ میں بسنے والے ہمارے بھائی برطانوی معاشرے میں ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیِں اور جب پاکستان یا آزاد کشمیر میں کوئی قدرتی آفت یا مشکل آتی ہے تو اس میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ وزیر حکومت ظفر اقبال ملک نے تحریک آزادی کے حوالے سے بھی اوورسیز کشمیریوں کی کاوشوں اور کوششوں کو سراہا۔ ظفر اقبال ملک نے اس موقع پر ملک شبیر حسین کے والد ملک محمد حسین مرحوم کی اپنے علاقے کے عوام کیلیے کی گئی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا۔ ملک شبیر حسین نے وزیر حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت نکالا اور تشریف لائے۔ اس موقع پر ملک شفیق حسین شیفیلڈ ملک راغب ایڈووکیٹ اور لوٹن کی ہر دلعزیز شخصیت ملک شکیل عرف شقو نے بھی وزیر حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمارے گھر تشریف لائے اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔
خبر کا کوڈ : 1140995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش